پاکستان
13 ستمبر ، 2015

سندھ و پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

سندھ و پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

اسلام آباد ......پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میںامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں صوبوں میں تقریبا ڈھائی کروڑ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا کام 17 ستمبر تک نمٹایا جائیگا۔ کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے خلاف اعتراضات اور اپیلیں 22 ستمبر تک داخل کی جا سکتی ہیں۔

پنجاب کے 12اضلاع میں پہلے مرحلے میں 2 کروڑ 85 ہزارسے زائد ووٹرزحق رائے دہی کے اہل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق لودھراں میں 8 لاکھ 17ہزار445،وہاڑی 14 لاکھ 30 ہزار 695،اوکاڑہ 15 لاکھ 7 ہزار246،پاک پتن 8 لاکھ 98 ہزار144،بہاول نگر 13 لاکھ 87 ہزار865،فیصل آباد 39لاکھ 44ہزار545، بھکر7لاکھ65ہزار171،لاہور43لاکھ6ہزار885،قصور 16لاکھ14ہزار42،ننکانہ صاحب 6لاکھ76ہزار587،گجرات 17لاکھ26ہزار760اور چکوال میں 10لاکھ9ہزار947 ووٹرز اپنا حق استعمال کریںگئے۔

صوبہ سندھ کے 8 اضلاع میں پہلے مرحلے میں 46 لاکھ 18ہزار سے زائد مرد اور خواتین ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتےہیں ، جن میں سکھرکے5لاکھ69ہزار644،خیرپور9لاکھ30ہزار343،گھوٹکی 6لاکھ14ہزار382،لاڑکانہ 6لاکھ 22ہزار 586، شکارپور 5 لاکھ23ہزار827،جیکب آباد4لاکھ19ہزار634،کشمور کندھکوٹ 3لاکھ90ہزار239 اورقمبر شہداد کوٹ میں 5لاکھ47ہزار875 ووٹرز شامل ہیں۔

مزید خبریں :