13 ستمبر ، 2015
جہلم.......جہلم میں اسکول اوقات کے دوران انسدادڈینگی اسپرے کی اجازت دینے والی گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری اسکول ڈومیلی کی پرنسپل کوضمانت پر رہاکردیاگیاہے۔
گزشتہ روزاسکول میں ڈینگی کے اسپرے سے 160طالبات بیہوش ہو گئیں تھیں، جنہیں RHCڈومیلی منتقل کیا گیا بعد ازاں انھیںDHQجہلم منتقل کر دیا گیا۔
وزارت صحت کی جانب سے اسکول کے اوقات میں اسپرے پر پابندی کے باوجود اسپرے کرانے پراسکول کے پرنسپل سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انھیں حراست میں لے لیا گیاتھا ۔
اسکول کی پرنسپل کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا جبکہ باقی5 افراد تاحال پولیس کی حراست میں ہیں ۔ دوسری جانب متاثرہ طالبات میں سے 20رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی جبکہ 40سے زائد طالبات ڈی ایچ کیو جہلم میں زیر علاج ہیں ۔