پاکستان
13 ستمبر ، 2015

شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 15 دہشتگرد ہلاک

 شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی، 15 دہشتگرد ہلاک

شوال.........سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے سات ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

مزید خبریں :