پاکستان
13 ستمبر ، 2015

ملتان کے وہاڑی چوک پر دھماکا خود کش تھا، سیکورٹی ذرائع

ملتان کے وہاڑی چوک پر دھماکا خود کش تھا، سیکورٹی ذرائع

ملتان........ سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملتان کے وہاڑی چوک پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور بس سے اترا تھا، جس کے بعد دھماکا ہوا۔

دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوئے۔ دھماکے سے 5 رکشے، ایک کار، ایک موٹر سائیکل اور 2 دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔

مزید خبریں :