13 ستمبر ، 2015
کراچی........کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کی حالیہ وارداتوں میں وہ دہشت گرد ملوث ہیں جن کی کمر کراچی آپریشن کے باعث ٹوٹ چکی ہے اور وہ نہتے لوگوں پر گولیاں برسارہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے شہدا اور زخمیوں کے اعزاز میں کراچی میں تقریب ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہل کاروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ شہدا کے اہل خانہ نے محکمے کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔