پاکستان
13 ستمبر ، 2015

ملتان خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد10 ہو گئی

ملتان خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد10 ہو گئی

ملتان........ ملتان میں وہاڑی چوک پرخودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ڈی سی او زاہد سلیم گوندل کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 59 افراد کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی سی او کے مطابق دھماکےکی جگہ سے2 مشکوک لاشیں بھی ملی ہیں جن میں ایک خودکش حملہ آوراوردوسراسہولت کارہوسکتاہے۔

دھماکا شام سوا سات بجے کے قریب ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے 5 رکشے، ایک کار، ایک موٹر سائیکل اور 2 دکانیں تباہ ہوگئیں۔ مسافروں کے بیگ اور دیگر سامان بکھر گیا۔

دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی، ہر طرف چیخ و پکار تھی اور لوگ مدد کے لئے پکار رہے تھے۔ پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے۔

نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :