19 مئی ، 2012
لاہور… وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو ئی جس کے بعد ایس پی صدر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتارکرنے کی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک تقریب میں شریک تھے جب ایس پی صدر وہاں پہنچنے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں دور رکھنے کی کوشش کی اور کہاں کہ آپ اسلحہ لگا کر یہاں کیوں گھوم رہے ہیں۔ ایس پی صدر نے جواب دیا کہ میرا اپنا علاقہ ہے میں اسلحہ لگاکر رکھونگا، حفاظت کی ذمہ داری میری ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور ایس پی صدر کے درمیان تلخ کلامی بڑھنے پر ایس پی صدر نے اپنے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو حکم دیا کہ ان سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا جائے۔ بعد ازاں دیگر اہلکاروں نے میڈیا کی موجودگی کا احساس دلا کر بات ختم کرنے پر زوردیا۔