19 مئی ، 2012
کراچی…پنجاب کے وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلیو بک کے مطابقتقریب میں وزیراعظم کی سیکیورٹی کی ذمے داری متعلقہ ایس پی کی ہوتی ہے،انسپکٹر اورسیکیورٹی اہلکار کے درمیان معاملہ محض غلط فہمی ہے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جھگڑے کوکوئی اور رنگ دینا مناسب نہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکارنے ایس ایچ اوکوہٹنے کاکہا،گالیاں دیں،وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکارکوپوچھ گچھ کیلئے تھانے لے گئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے اہلکار،افسرکوکسی شخص کی خواہش پرتبدیل نہیں کیاجاسکتا،گورنر ہاوٴس میں بیٹھا شخص گورنرپنجاب کم اورپاٹے خان زیادہ لگتا ہے۔