14 ستمبر ، 2015
کراچی....... کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن میں کٹوتی کے خلاف ادارے کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے پنشن میں 56 فیصد ماہانہ کٹوتی کی جارہی ہے۔ جبکہ 12 جون 2015 کوسپریم کورٹ نے ماہانہ کٹوتی نہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن انتظامیہ نے اب تک اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنشن میں جب تک کٹوتی بند نہیں کریگی مظاہرہ جاری رکھیں گے۔