14 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.......مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکا کہنا ہے کہ عمران خان نندی پورپرتنقید سے پہلے اپنے صوبے کا جائزہ لیں جہاں بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ رشتے داروں کو دیے گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف کی نیوز کانفرنس کے ردعمل میں جاری ایک بیان میں دانیال عزیزنے کہا کہ جوشخص اپنی پارٹی اورصوبہ نہ سنبھال سکے وہ ملک سنبھالنے کی بات کرتا ہے، انگلی کی سیاست کرنے والے جمہوریت کا نام زبان پرنہ لائیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اقدامات نوازحکومت نے ہی کیے، عمران خان کرپشن کرنے والوں کو نکال دیں توان کی پارٹی میں کوئی نہیں بچے گا، رشتے داروں کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ دینے کی بدترین مثال خیبرپختونخوا میں ہی نظرآتی ہے۔