14 ستمبر ، 2015
ڈیرہ بگٹی ........ ایف سی نے ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کےشبہے میں 2افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کپ سے دیسی ساختہ آئی ای ڈی برآمد ہوئی جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔