14 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کی مالی امداد روکنی ہوگی۔ انہوں نے یہ بات وزارت داخلہ میں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک حکام کے اجلاس میں کہی۔
انہوں نے دونوں اداروں کو مشکوک رقوم پر نظر رکھنے کے لیے تعاون بڑھانے کی ہدایت کی ہے، ایف آئی اے کو اسٹیٹ بینک کے علاوہ نیب اور صوبائی اینٹی کرپشن اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو بھی کہا ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مشتبہ اکاؤنٹس کی چھان بین اور روک تھام کیلئے ایف آئی اے، نیب، صوبائی اینٹی کرپشن ادارے مل کر کام کریں، مشتبہ اکاؤنٹس کی شناخت کے لیے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر نیا طریقہ کار وضع کیا جائے۔