14 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........سندھ کے وزیر خزانہ کے الزامات پر وفاق کے وزیر پٹرولیم میدان میں آگئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سندھ کی گیس کہیں نہیں دے رہے، ایل این جی کی درآمد میں کرپشن کاالزام شرم کی بات ہے، ایل این جی پالیسی پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہی بنائی تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے جو باتیں کیں وہ انہیں زیب نہیں دیتیں، ان معاملات پر مشترکہ مفادات کونسل سمیت کئی مواقع پر گفتگو ہوچکی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ زرداری صاحب نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا تھا، سندھ کی گیس کہیں نہیں دےرہے، اس معاملے پر ابہام دورکرنےکوتیارہیں۔