19 مئی ، 2012
لندن …لندن اولمپکس 2012 کی ٹارچ نے برطانیہ میں اپنا ستر روزہ سفر شروع کردیا ہے، اولمپک ٹارچ یونان سے جمعے کے روز برطانیہ پہنچی ہے ،برطانوی شہزادی PRINCESS ANNE ٹارچ کے ہمراہ طیارے سے باہر آئیں تو شائقین میں کافی جوش وخروش دیکھنے میں آیا ،اولمپک وفد میں فٹ بالرڈیوڈ بیکہم بھی شامل تھے۔ٹارچ نے برطانیہ کاستر روزہ سفر شروع کردیا،سب سے پہلے ٹارچ لے کردوڑنے کااعزاز کشتی رانی کے کھلاڑی بین اینسلے کو حاصل ہوا،۔ٹارچ تقریبا بارہ ہزار875 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی،اس دوران 8 ہزار افراد کو ٹارچ لے کر دوڑنے کااعزاز حاصل ہوگا۔اولمپک گیمز ستائیس جولائی سے شروع ہوں گے،لندن 1948میں بھی اولمپکس کی میزبانی کرچکاہے۔