پاکستان
14 ستمبر ، 2015

وفاق کو دھمکیاں؟ کیا چکر ہے؟ صحافی، تنگ آمد بجنگ آمد، وزیراعلیٰ سندھ

وفاق کو دھمکیاں؟ کیا چکر ہے؟ صحافی، تنگ آمد بجنگ آمد، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی.......کچھ دن پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ نے جنگ کی باتیں کی تھیں۔آج وزیراعلیٰ سندھ، پیپلزپارٹی کے سائیں قائم علی شاہ نے بھی کہہ دیا کہ تنگ آمد، بجنگ آمد۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ادی فریال تالپور کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ وفاق کو دھمکیاں دیتے پھررہے ہیں، کیا چکر ہے؟ اس پر وزیراعلی نے برجستہ کہا: تنگ آمد بجنگ آمد۔

ایک موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے سے سندھ حکومت کے معاملات طے نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، یہ سندھ پر حملہ ہے۔

اس موقع پر بدین کے دیرینہ سیاسی رہنماوں پپو شاہ اور بی بی یاسمین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شاید انہیں ذوالفقار مرزا کے مقابلے کے لیے پارٹی میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ بلاول کو پنجاب میں خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :