15 ستمبر ، 2015
راولپنڈی.......کنٹرول لائن کے بٹل سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شمس شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔شہید سپائی کا تعلق گلگت بلتستان کےضلع غذرکےگاؤں شنگلوٹ سےہے۔