16 ستمبر ، 2015
مکہ مکرمہ.......سعودی شاہی دیوان نے بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا۔مکہ مکرمہ میں گرنے والی کرین بن لادن کمپنی کی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کرین غلط سمت میں کھڑی ہونے کی وجہ سے گری۔
سعودی شاہی دیوان نے بن لادن کمپنی کے عہدے داروں کے ملک چھوڑنے پر پابندی بھی عائد کردی جبکہ بن لادن کمپنی کے تمام معاہدےمنسوخ کرنے اور معاہدوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔