دنیا
16 ستمبر ، 2015

لندن: کالا جادو اور جن بھگانے والے مسلمان کو قتل کردیا گیا

لندن: کالا جادو اور جن بھگانے والے مسلمان کو قتل کردیا گیا

لندن.........لندن میں کالا جادو کرنے اور جن بھگانے والے 1مسلمان زکریا اسلام کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ ایسٹ لندن کے علاقے میں 3بچوں کے باپ زکریا اسلام کو اس کے بلیک میجک ہیلنگ سینٹر میں ہی قتل کردیا گیا۔

46سالہ زکریا جنوں کو بھگانے میں ماہر سمجھا جاتا تھا۔ وہ 20سال سے یہ کام کر رہا تھا۔ اسے پولیس نے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا تھا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے زکریا اسلام کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے اور اس شخص سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :