کاروبار
16 ستمبر ، 2015

ایف پی سی سی آئی کا ایرانی ڈیزل کی فروخت روکنے کا مطالبہ

ایف پی سی سی آئی کا ایرانی ڈیزل کی فروخت روکنے کا مطالبہ

کراچی .....ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی کمپینز کے پمپس پر فروخت کی روک تھام کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

فیڈریشن ہاوس کراچی میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم مصنوعات کا اجلاس ہوا۔جس میں شیرشاہ، محمودگوٹھ وغیرہ میں پی ایس او پمپس پر غیرمعیاری پیٹرول کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا کہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ اداروں کی ملی بھگت سےگوادر تا کراچی تک گاڑیوں کے نیچے لگی ٹنکیوں میں ایرانی ڈیزل لایا جاتا ہے۔

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سندھ 71 فیصد گیس پیدا کرتا ہے۔ یہاں لوڈشینڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران پر پابندی ختم ہوتے ہی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :