16 ستمبر ، 2015
نیویارک .....معروف امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے نیو یارک میں جاری فیشن وِیک میں ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کردیا۔
امریکی شہر نیویارک میں ہونیوالے اس فیشن وِیک میں جہاں ایک طرف تو ماڈلز موسمِ بہار کے دلکش ملبوسات کی زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دِکھائی دے رہی ہیں ، وہیں شائقین اس وقت دنگ رہ گئے جب ٹینس کی دنیا کی کوئین سرینا ولیمز اچانک ریمپ پر آگئیں۔
سیاہ لباس اور ہائی ہیلز میں 33سالہ سرینا نے نہایت پر اعتمادی واک کی جن کا وہاں موجود لوگوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔