پاکستان
19 مئی ، 2012

کوئٹہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ، چیف وارڈن ڈسٹرکٹ جیل جاں بحق

کوئٹہ … کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ جیل کے چیف وارڈن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے چیف وارڈن امتیاز گھر جانے کیلئے جیل سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، اس دوران حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :