پاکستان
19 مئی ، 2012

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا جولائی میں پاکستان کا دورہ کرینگے

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا جولائی میں پاکستان کا دورہ کرینگے

ممبئی … بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ و ہ اس سال جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم کرشنا پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھرسے بھی ملاقات کریں گے جس میں حل طلب امور پر پیشرفت کا جائزہ لیاجائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ کے تین روزہ دورہ پاکستان میں تمام امور پر بات چیت ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ پاکستان کی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی ہے تاہم ممکن ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا دورہ پاکستان 20، 21 اور 22 جولائی کو ہوگا۔

مزید خبریں :