پاکستان
19 مئی ، 2012

سپریم کورٹ حملے پر نوٹس جھوٹوں کے آئی جی کی اختراع ہے، شہباز شریف

سپریم کورٹ حملے پر نوٹس جھوٹوں کے آئی جی کی اختراع ہے، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملے کا نوٹس جھوٹوں کے آئی جی کے ذہن کی اختراع ہے، اس کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے یہ بات کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے وفد کی قیادت چیئرمین خالد آرائیں اور صدر فرقان نے کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ علی بابا اور 40 چوروں کو موچی دروازے اور نشتر پارک میں عدالتیں لگا کر فیصلے سنائے جائیں، حکمران شکاگو بھاگے جا رہے ہیں حالانکہ نہ تو قوم سے معافی مانگی گئی نہ ڈرون حملے رکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں معزز مہمان کی وجہ سے شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے وفد نے بھتہ خوری اور پیمرا کے حوالے سے اپنی شکایات بتائی ہیں، ان کے جائز حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :