27 جنوری ، 2012
لاہور… ملک میں جاری بجلی کے بحران میں کوئی کمی نہیں آئی، شارٹ فال اب بھی پانچ ہزار میگا واٹ پر برقرار ہے بڑے شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہات میں چودہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ پیپکو کو تیل ملنے کے باوجود لوڈ شیدنگ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 8 ہزار جبکہ مانگ 13 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔ کے ای ایس ای کو 680 میگاواٹ بجلی روزانہ دی جارہی ہے اس کے ذمے 60 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ پیپکو کے مطابق پانی کا اخراج بڑھنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آ جائے گی۔