19 مئی ، 2012
شکاگو…نیٹو چیف اینڈرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیرافغانستان کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔ نیٹو چیف اینڈرس فوگ راسموسن نے شکاگو میں Atlanticist کانفرنس کے دوران خطاب میں پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں استحکام کی کوششوں کی حمایت کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مثبت کردار کے بغیر افغانستان کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔اس موقع پر نیٹو چیف نے پاک افغان سرحد پر عسکریت پسندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری سے ملاقات میں واضح پیغام پہنچایاجائیگا۔