پاکستان
19 مئی ، 2012

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ آزاد ججز اور وکلا ء پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد… آزاد ججز اور وکلا ء کے حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ گبریلاکوئیال 11روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں ، وہ آزاد عدلیہ سے متعلق جائزہ رپورٹ مرتب کریں گی۔ اقوام متحدہ کے آفس سے جاری بیان کے مطابق خصوصی نمائندہ گبریلا کوئیال کو حکومت پاکستان نے دورے کی دعوت دی تھی۔گیارہ روزہ دورے کے د وران وہ مجسٹریٹ ، پراسیکیوٹرز اور وکلاء کی آزادی ، تحفظ اور ان کے پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹوں کا جائزہ لیں گی۔ اس کے علاوہ گبریلا کوئیال اعلیٰ سرکاری حکام ، عدلیہ اور انسانی حقوق کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔ یو این حکام کے مطابق گبریلا کوئیال پاکستان میں آزاد عدلیہ سے متعلق رپورٹ تیار کریں گی جو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو 2013 ء کے اجلاس میں جمع کرائی جائے گی۔

مزید خبریں :