دنیا
19 ستمبر ، 2015

شام میںروسی جنگی جہازموجود ہیں،امریکی اہلکار کا دعویٰ

شام میںروسی جنگی جہازموجود ہیں،امریکی اہلکار کا دعویٰ

واشنگٹن ......امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے ساحلی شہر اللاذقیہ کے ایک فوجی اڈے پر روس کے چار جنگی جہاز موجود ہیں ۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ شام کے اللاذقیہ شہر میں روس کے چار جنگی جہازوں کو دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنٹا گون کی جانب سے کہا گیا تھاکہ امریکی اور روسی وزرائے دفاع نے شام کے تنازع کے حل کے سلسلے میں اعلی سطح پر رابطے کیے ہیں۔

مزید خبریں :