پاکستان
19 مئی ، 2012

لیاری آپریشن نے پولیس کی رہی سہی ساکھ بھی خراب کردی،شاہی سید

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو مختلف رنگ دیناریاستی اداروں کی اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑانے کی کوشش ہے، ٹارگٹ کلنگ سے تمام سیاسی ومذہبی جماعت،تمام قومیت اور مسلک اور تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہیں اس لیے اس عفریت کو قابو کرنے کے لیے عوام کو یک آواز ہونا پڑے گا۔ کراچی سے جاری بیان میں ترجمان اے این پی سندھ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں پر مصلحت نے مصالحتی پالیسی کے اصل خدوخال کو ختم کردیا ہے، بد ترین ٹارگٹ کلنگ نے سب کا چین و سکون تباہ کردیا ہے۔ کراچی آپریشن کے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ نے پولیس کا مورال بری طرح گرادیا تھا۔ لیاری کے سیاسی آپریشن نے رہی سہی کثر بھی پوری کردی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی گرفت عمل میں لائی جائے قانون نافذ کرنے والے اگر حرکت میں نہ آئے تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔

مزید خبریں :