19 مئی ، 2012
کراچی … پی آئی اے کے عملے نے ایک اور کارنامہ کردیا دکھایا، جدہ سے 4 مسافروں کو بغیر بورڈنگ کارڈ طیارے میں سوار کراکے کراچی پہنچادیا۔ ذارئع کے مطابق جدہ میں تعینات عملے نے 4 مسافروں کو بغیر بورڈنگ کارڈ طیارے میں سوار کرانے کی کوشش کی جس کے باعث پرواز پی کے 732 کی کراچی آمد میں 4 گھنٹے کی تا خیرکا شکار ہوئی۔ ایئرلائن ذرائع نے بتایا کہ جدہ میں تعینات پی آئی اے نے خاتون مسافر اور 3بچوں کو بغیر بورڈنگ کارڈ طیارے میں سوار کرانے کی کوشش کی، طیارے کے پائلٹ اور کیبن کریو نے بورڈنگ کارڈ کے بغیر مسافروں کو طیارے میں سوار کرنے سے انکار کردیا اور طویل بحث مباحثے کے بعد مسافروں کے سیٹ نمبر ہاتھ سے لکھ کر دیئے گئے، بورڈنگ کارڈ پھر بھی نہیں دیئے گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافروں نے طیارے کے سیٹ نمبر 24 بی،ڈی، ای، جی اور ایچ پر سفر کیا۔ حیران کن طور پر تاحال اس معاملے کی تحقیقات نہیں کرائی گئی۔