20 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس سب انسپکٹر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،گذشتہ روز فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جان بحق ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق عیسیٰ نگری کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ،جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا،جس نے صورتحال پر قابو پایا،اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اسپیشل برانچ کا سب انسپکٹر شاھنواز زخمی ہوگیا،بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،بوٹ بیسن کے علاقے میں زمزمہ پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا،گذشتہ روز شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے،واقعات لیاری کے علاقے میں مراز آدم خان روڈ،مواچھ گوٹھ،شہید ملت روڈ اور کیماڑی کے علاقوں میں پیش آئے تھے۔