پاکستان
21 ستمبر ، 2015

دبئی: پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا آج دوپہرپھراجلاس ہوگا

دبئی: پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا آج دوپہرپھراجلاس ہوگا

دبئی ........دبئی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا آج دوپہر پھر اجلاس ہوگا، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما شرکت کریں،سندھ میں سیاست سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

ذرائع کےمطابق، دبئی میں آج دوپہر میں پیپلزپارٹی کے رہ نماؤں کا آج پھر بیٹھک لگائیں گے، اجلاس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن ، منظور وٹو سمیت دیگر رہ نما شرکت کریں گے۔

اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی لندن روانہ ہوں گے، ذرائع نے بھی بتایاکہ، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری آج صبح دبئی کے حکمران سے اُن کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرنے بھی جائیں گے۔

مزید خبریں :