پاکستان
21 ستمبر ، 2015

عید خصوصی ٹرینوں کی بکنگ تقریبا مکمل ہوگئی ، ترجمان ریلویز

 عید خصوصی ٹرینوں کی بکنگ تقریبا مکمل ہوگئی ، ترجمان ریلویز

لاہور......پاکستان ریلویز کی جانب سے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کی بکنگ تقریبا مکمل ہوگئی ہے ۔ عید کے موقع پر 10 خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں ،جن کے کرائے میں 25 فیصد کمی کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے ۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر کراچی ،لاہور،راولپنڈی اور کوئٹہ سے10 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا ۔

خصوصی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ کراچی سے 99 فیصد ، لاہور سے 80 فیصد اور کوئٹہ سے 95 فیصد ہوچکی ہے۔

ریلویز ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر کی سربراہی میں اجلاس میں خصوصی ٹرینوں کے بارے میں اطمینان کا اظہار بھی کیا۔عید خصوصی ٹرینوں کے کرایہ میں 25 فیصد رعائت کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :