21 ستمبر ، 2015
گوادر ...... گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ شباب ملی کے ضلعی صدر قاضی زبیر جاںبحق ہوگئے ۔
ایس ایچ او گوادر خالد حسین نے بتایا کہ شباب ملی کے ضلعی صدر قاضی زبیر اپنی دوکان بند کرکے گھر جارہے تھے کہ ہاشمی وارڈ میں گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ، مقتول قاضی زبیر جماعت اسلامی گوادر کے صدر فیض بلوچ کے بھتیجے تھے۔