پاکستان
21 ستمبر ، 2015

کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی..........گرمی سے تپنے والے کراچی میں تیز ہوائیں چل پڑیں ۔ سپرہائی وے کے علاقے میں گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ اور فیڈرل بی ایریا ، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے۔ تین دن سے پڑنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

شہر قائد میں شدید گرمی کے بعد گرد آلود ہوائیں چل پڑی ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ 4 روز سے جاری شدید گرمی کی لہر پیر کی صبح بھی برقرار رہی اوردرجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن ہیٹ انڈیکس بڑھنے کی وجہ سے اس کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

دن کے وقت قدرت کو کراچی والوں کی حالت پر رحم آہی گیا اور موسم نے بتدریج بدلنا شروع کردیا،اور مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل پڑی ہیں جس سے جہاں حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔جبکہ طوفان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں جن میں نارتھ کراچی،گلستان جوہر،سپرہائی وئے،سہراب گوٹھ،ایف بی ایریا میں ہلک بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران بھی دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہے گا۔

مزید خبریں :