21 ستمبر ، 2015
سڈنی......سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے گزشتہ پچیس سالوں میں پاکستان کی بہترین ون ڈے ٹیم میں ترتیب دی،جس کے کپتان وسیم اکرم ہیں ۔
پاکستان ون ڈے ٹیم میں سیلکشن کے منتظر یونس خان شین وارن کی ٹیم میں شامل ہیں ،آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر سے گزشتہ 25 سالوں کے بہترین کھلاڑی سیلکٹ کرکے ایک ٹیم مرتب کرتے ہیں۔
اس بار پاکستان کا نمبر تھا،شین وارن کے مطابق 1990 سے لیکر اب تک پاکستان کے بہترین پلیئرز یہ ہیں ،وسیم اکرم کپتان سعید انور اپنر ،اور عامر سہیل ،یونس خان ،انضمام الحق ،محمد یوسف،شاہد آفریدی،معین خان ،ثقلین مشتاق،وقار یونس اور شعیب اختر۔
شین وارن کا کہنا کہ چند ایک کھلاڑی جنہیں وہ مس نہیں کرنا چاہتے تھے ان میں سے ایک نام لیگ اسپنر مشتاق احمد کا ہے،لیکن آل رائونڈر شاہد آفریدی کو بیٹنگ کی وجہ سے ترجیح دی گئی۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے یونس خان پاکستانی اسکواڈ میں تو اب تک جگہ نہ بناسکے لیکن وہ شین وارن کی ٹیم کا حصہ ہیں۔