20 مئی ، 2012
لاہور…لاہورسے بیرون ملک جانے والی نجی ایئرلائن کی 3پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں،ایئر پورٹ حکام نے آپریشنل پرابلمز کو پروازوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ قرار دیا ہے ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ حکام کے مطابق ہفتہ کی رات 9بج کر10منٹ پرجس پرواز کو لاہور سے دمام جانا تھا، وہ اب آج رات8بجے روانہ ہوگی،اسی طرح آج صبح پونے11بجے مشہد جانے والی پرواز رات9:30بجے جبکہ لاہورسے آج سہ پہر ساڑھے3بجے ابوظہبی جانے والی پرواز رات9:30بجے روانہ ہو گی،ایئرپورٹ حکام نے ان پروازوں کی تاخیر کی وجہ آپریشنل بتائی ہے۔دوسری جانب پروازوں میں غیرمعمولی تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔