کاروبار
20 مئی ، 2012

کوئٹہ میں گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ میں گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ …کوئٹہ میں گائے، بکرے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں گائے کے گوشت کی قیمت 30روپے اضافے کے بعد 360روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ بکرے کے گوشت کی قیمت میں بھی 220روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعدبکرے کا گوشت 560روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔اسی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گذشتہ ہفتے مرغی کے گوشت کی قیمت میں بیس روپے تک کمی آگئی تھی مگر اب پھر بیس روپے اضافے کے ساتھ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت بھی 220روپے سے بڑھ کر 240روپے تک پہنچ گئی ہے، گذشتہ ماہ دودھ و دہی کی قیمتوں میں کیا گیا دس سے پندرہ روپے فی کلو کا اضافہ بھی واپس نہیں لیاجاسکا جس کے باعث دودھ 75سے78روپے فی لیٹر جبکہ دہی 90روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ گوشت و دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے مگر ضلعی انتظامیہ صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، لگتا ہے انتظامیہ نے شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

مزید خبریں :