20 مئی ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کل ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق جن سیاسی شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں اُن میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خان ، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن ، جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان ، منیر اورکزئی ، پیپلز پارٹی شیر پاوٴ کے صدر آفتاب شیرپاوٴشامل ہیں ۔اس کے علاوہ غلام مرتضیٰ جتوئی ، مظفر حسین شاہ، چوہدری شجاعت حسین ، میر اسرار اللہ زہری ، فاروق ستار، حاجی عدیل، صدر الدین شاہ اور اسفندیار ولی کو بھی اعشایہ میں شرکت کے لئے وزیراعظم ہاوٴس کی جانب سے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔عشائیہ میں شرکت کے لئے تمام صوبائی وزرااعلیٰ اور گورنرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔