پاکستان
20 مئی ، 2012

صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے،اس مقصد کیلئے سٹیزن فیڈ بیک ماڈل کا پائلٹ پروجیکٹ تیار کیا گیا ہے،جسے صوبے بھر میں پھیلایاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے صوبے میں سٹیزن فیڈ بیک ماڈل کے اجراء کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی،انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی وجہ سے سرکاری محکموں کی کار کردگی میں نمایاں بہتری آئے گی،اہل کاروں کی کرپشن سے چھٹکارا ملے گا اور لوگوں کا حکومتی اداروں پر اعتماد بڑھے گا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سٹیزن فیڈ بیک ماڈل سیگڈگورننس کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :