پاکستان
20 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی کے نام پر دہشتگردوں کو اسلحہ بانٹا گیا، صاحبزاد فضل کریم

نیٹو سپلائی کی بحالی کے نام پر دہشتگردوں کو اسلحہ بانٹا گیا، صاحبزاد فضل کریم

کراچی…مرکزی جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے نام پر پاکستان میں دہشت گردوں کو اسلحہ بانٹا گیاہے۔ مرکزی جے یوپی کے صدر صاحبزادہ فضل کریم نے کراچی میں علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سے کہتے ہیں نیٹو سپلائی بحال کی تو ملک میں خون خرابہ ہوگا۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے نام پر پاکستان میں دہشت گردوں کو اسلحہ بانٹا گیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی پاکستان کی طرز پر سندھ کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے ، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے کراچی کو بچالو پورا ملک بچ جائے گا۔ فضل کریم نے مزید کہاکہ چیف جسٹس اور عدلیہ کا سوموٹوایکشن لینا آئینی حق ہے لیکن یہ سوموٹو ایکشن مساوی بنیاد پر لیا جائے۔چیف جسٹس نے سانحہ نشتر پارک ، سانحہ عبداللہ شاہ غازی اور سانحہ داتا دربار پر سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیا۔کانفرنس کے بعد شرکاء نے گلشن چورنگی کے قریب نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں صاحبزادہ فضل کریم اور طارق محبوب سمیت دیگر علماء نے شرکت کی ، شرکاء نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

مزید خبریں :