20 مئی ، 2012
شکاگو…افغانستان میں امریکی کمانڈرجنرل جان ایلن نے نیٹو سپلائی بحالی کے لئے امید ظاہر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی میں کتنا وقت لگے گا تاہم بحالی کے لئے پر امید ہوں۔ایک غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہو ئے جنرل جان ایلن کا کہنا ہے کہ شکاگو میں جاری اجلاس کے اختتام تک نیٹو سپلائی بحال نہ ہونے کے امکان پر افسوس نہیں ہوگا۔معاہدے میں جلد بازی نہیں چاہتے، لیکن معاہدہ درست سمت میں ہونا چاہیے۔افغانستان کے حوالے سے امریکی کمانڈر نے کہا کہ افغانستان میں اقتدارکی جلد از جلد منتقلی کرانا اہم ہے۔