دنیا
24 ستمبر ، 2015

امریکا میں جمہوریت امیروں کی حکومت میں بدل چکی ہے، جمی کارٹر

امریکا میں جمہوریت امیروں کی حکومت میں بدل چکی ہے، جمی کارٹر

واشنگٹن.......سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بننے کے لئے امیدوار کو 30 کروڑ ڈالر کی ناقابل واپسی رقم اس بات کی عکاس ہے کہ اس ملک میں جمہوریت اب چند امیروں کی حکومت میں بدل چکی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں نوبل امن انعام یافتہ سابق صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی حالات میں وہ اس قابل نہیں کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں کیونکہ آج کل امریکی انتخابات میں ہر امیدوار کو بھاری معاوضے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کے لئے ضروری ہے ان کے پاس 20 سے 30 کروڑ ڈالر کی آمدنی موجود ہو اور میں اس معیار پر پورا نہیں اترتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں 1976 میں امریکی صدر کے لئے امیدوار کی حیثیت سے مہم چلا رہا تھا تو اس وقت حالات بالکل مختلف تھے اور مجھے ڈیموکریٹکس اور ریپبلکن دونوں نے ہی سپورٹ کیا تھا۔

مزید خبریں :