دنیا
25 ستمبر ، 2015

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کاسانحہ منیٰ پر اظہار افسوس

 عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کاسانحہ منیٰ پر اظہار افسوس

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے سانحہ منیٰ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مسلمانوں سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کے دورے پر آئے پوپ فرانسس نے نیویارک کے سینٹ پیٹرکس چرچ میں ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ چرچ کی جانب سے منیٰ کے سانحے میں شہید افراد کے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہیں ۔ پوپ فرانسس نے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد بھی دی ۔

اس سے پہلے پوپ فرانسس نےامریکی اراکین کانگریس پرزوردیاہےکہ امیگرینٹس کےگھرانےسےتعلق رکھنےوالوں کواپنےجیسےافرادکادرد محسوس کرناچاہیے۔انہوں نےکہاکہ بےگناہوں کےخون سےرنگاپیسہ کمانے کے لیےہتھیارنہ بیچےجائیں۔

پوپ فرانسس کادورہ امریکاانتہائی سادہ سہی مگر مغرب کاضمیر جھنجوڑنےکازریعہ بن گیاہے۔پوپ چھوٹی سی کارمیں کانگریس آئےجہاں ری پبلکن پارٹی سےتعلق رکھنےوالےاسپیکرجان بینرانکےمنتظرتھے۔پوپ چھوٹی ترین ریاستوں میں سےایک ویٹی کن کے سربراہ سہی مگرسواارب کیتھولک مسیحیوں کےروحانی پیشوا کی حیثیت سےانکی کانگریس آمداپنی جگہ اہمیت کی حامل تھی۔سینیٹ اورکانگریس کےمشترکہ اجلاس سےیہ کسی بھی پوپ کاپہلاخطاب بھی تھا۔اینٹی امیگرینٹس ری پبلکنزکےبرعکس ڈیموکریٹس کےلیےطاقت کازریعہ بھی۔

اٹلی سےآرجنیٹینامنتقل ہونےوالےگھرانےکے فرانسس نے کہا خطہ امریکاکےلوگ غیرملکیوں سےگھبراتےنہیں کیونکہ ان میں سےزیادہ ترکبھی غیرملکی ہی تھے۔انہوں نےکہاکہ اراکین کانگریس میں سےبھی زیادہ ترامیگرینٹ گھرانوں ہی سےتعلق رکھتےہیں۔

پوپ نےبھاری اورانگریزلہجےمیں آہستہ آہستہ وہ خطاب کیا جسکےکئی جملےری پبلکنزپربھاری تھے۔زندگی کومقدس کہتےہوئےپوپ نے سزائےموت ختم کرنےپرزوردیا۔ دنیامیں اسلحہ بیچنےکےحوالےسےمشہوراس ملک کواسلحہ کی تجارت کےخطرناک اثرات یاددلائے۔ پوپ نےسوال کیاکہ افراداورمعاشرےکےساتھ بھیانک سلوک کرنےوالوں کواسلحہ کیوں بیچاجاتاہے۔پوپ نےکہاکہ افسوسناک بات ہےکہ یہ پیسےکےلیےکیاجاتا ہے۔ایساپیسہ جوعمومابےگناہ افرادکےخون سےرنگین ہوتاہے۔

خطاب کےبعدبالکونی سےہزاروں افرادکومخاطب کرتےہوئےپوپ نےاپنےلیےبھی دعاورنہ کم سےکم نیک خواہشات رکھنےکی اپیل کی۔ پوپ کومدعوکرنیوالےکیتھولک اسپیکربینرمسلسل آبدیدہ رہے۔

واشنگٹن ہی میں پوپ نے سینیٹ پیٹریکس چرچ میں بےگھرلوگوں سےملاقات بھی کی اورکھاناکھایا۔پوپ کاکہناتھاکہ کوئی جوازہی نہیں کہ لوگوں کےگھرمیسرنہ کیےجائیں۔اوردولت کی تقسیم سےﷰغربت ختم نہ کی جاسکے۔

پوپ اب نیویارک میں ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے۔تجزیہ کاروں کےنزدیک انکےدورےسے امریکی پالیسیاں نہیں بدلیں گی مگرکچھ لوگوں کےذہن ضروربدل جائیں گے۔

مزید خبریں :