پاکستان
20 مئی ، 2012

وزیر اعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے،فوزیہ وہاب

 وزیر اعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے،فوزیہ وہاب

چکوال…رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی راہنما فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے۔ چکوال میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس 5 جون تک اپیل کا حق ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف وزیراعظم اسی دوران اپیل داخل کریں گے،اپیل کافیصلہ بھی ہمارے خلاف آیاتو معاملہ اسپیکرقومی اسمبلی کے پاس جائیگا،جبکہ اسپیکرکے بعدالیکشن کمیشن کے پاس بھی 3 ماہ کاعرصہ موجودہے،اس دوران پیپلزپارٹی اوراتحادیوں کی حکومت کو 5 سال پورے ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :