پاکستان
26 ستمبر ، 2015

منیٰ میں بھگدڑ ،ایک اور پاکستانی کی شہادت کی تصدیق ،تعداد10ہو گئی

منیٰ میں بھگدڑ ،ایک اور پاکستانی کی شہادت کی تصدیق ،تعداد10ہو گئی

کراچی ......منیٰ میں بھگدڑ کے دوران شہید ہونےوالے ایک اور پاکستانی کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد سانحہ منیٰ میں جاںبحق پاکستانیوں کی تعداد10ہو گئی ہے،کئی پاکستانی اب بھی واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

دسویں پاکستانی کی شناخت رحیم یارخان کے سیٹلائٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے توصیف افتخارکی حیثیت سے ہو ئی ہے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے بھی کردی ہے۔

اس سے قبل ملتان کی سات سالہ ثمرین کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ، سانحہ منیٰ میں ثمرین کی شہادت کی اہل خانہ نےتصدیق کردی ہے۔ثمرین والدہ اوربہن کےہمراہ حج کرنےسعودی عرب گئی تھی۔سانحہ منیٰ میں بھگڈر کے واقعے کےبعد ریسکیو اہلکارتوصیف افتخار اور ثمرین کی میت اسپتال لےگئے تھے جہاں اب ان کی شہادت کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

سانحہ منیٰ کے بعد تین سو سے زائدپاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ، منیٰ میں بھگدڑ کےدوران شہید 717میں سے 5سوسے زائدشہیدوں کی تصاویر جاری کی جا چکی ہیں ،معیصم سرد خانے کی جانب سے جا ری تصاویر حج مشنوں کوبھی فراہم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :