پاکستان
27 ستمبر ، 2015

جمہوری حکومت کو کام سے روکا جا رہا ہے، سعد رفیق

 جمہوری حکومت کو کام سے روکا جا رہا ہے، سعد رفیق

لاہور ......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کئی ماہ سے جمہوری حکومت کو کام کرنے سے روکا جا رہا ہے، منتخب لوگوں کو بدنام کیا جا رہا ہے، سب کو سمجھنا چاہیئے کہ اصل کام، منتخب نمائندے ہی کرتے ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نظام جمہوریت میں اصلاحات کی ضرورت ہے ، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے اندر جمہوری رویے لانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مکمل جمہوری نظام قائم نہیں ہو سکا ،جمہوریت کی راہ میں مختلف رکاوٹیں ڈالی جاتی رہیں ،کبھی دھرنوں سے جمہوری عمل کو روکنے کی کوششیں کی گئیں تو کبھی اور طریقے اختیار کئے گئے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کسی نہ کسی شکل میں عوام سے مسلسل رابطے میں رہتی ہے ،یہی جمہوریت کا بھی تقاضا ہے، سیاسی جماعتوں میں بھی جمہوری رویے لانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :