27 ستمبر ، 2015
لندن ......برطانیہ میں رگبی عالمی کپ کے سب سے اہم میچ میں برطانوی شہزادہ ولیم کی ٹیم نے شہزادہ ہیری کی ٹیم کو شکست دے دی۔
کانٹے دار مقابلے میں شہزادہ ولیم کی ٹیم ویلز نے شہزادہ ہیری کی ٹیم انگلینڈ کو 25 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس سے شکست دی،دونوں بھائیوں اور شہزادی کیٹ نےوی آئی پی بلاک میں بیٹھ کر میچ دیکھا ۔
ٹیم کی شکست پر شہزادہ ہیری کے چہرے پر مایوسی چھا گئی ، ان کے یہ جذبات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے۔