27 ستمبر ، 2015
کراچی ......عید الاضحیٰ کے تیسرے دن بھی بچوں کی موج مستی کم نہ ہوئی ،کراچی کے چڑیا گھر میں بچوں کا میلہ لگا رہا ،جہاں جانوروں کی نٹ کھٹ حرکتوں نے بچوں کی سیر کا لطف دوبالا کردیا ۔
عید کے تیسرے دن بچوں کا شوق شیر ، چیتا ، بندر دیکھنے کارہا،اس لیے وہ ضد کرکے والدین کو چڑیا گھر لے آئے۔جہاں پہنچتے ہی بچوں کی خوشی دیدنی تھی،کسی کواپنے پسندیدہ جھولے میں بیٹھ کر تو کوئی جانوروں کی شرارتوں سے لطف اندوز کر مزہ آیا۔
والدین کہتے ہیں بچوں کی ضد کے آگے ہار ماننی ہی پڑتی ہے،چڑیا گھر انتظامیہ نے بھی لوگوں کے رش کے باعث اپنے تمام اسٹاف کی چھٹیاں کردی ہیں ملتوی کردی ہیں تاکہ یہاں آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔