پاکستان
27 ستمبر ، 2015

کوئٹہ کے 3 نوجوان بولان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

کوئٹہ کے 3 نوجوان بولان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

کوئٹہ.......کوئٹہ سے پکنک کےلیے آنے والے تین نوجوان بولان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے تین نوجوان عید کی خوشیاں منانے ضلع بولان آئے تھے۔

تینوں نوجوان گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے اہلکاروں نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد لاشیں نکال کر ضلعی ہیڈکوارٹر ڈھاڈر کے اسپتال منتقل کردیں جہاں سے انھیں کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :