پاکستان
20 مئی ، 2012

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ،2 افراد ہلاک،2زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ،2 افراد ہلاک،2زخمی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سائٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ناظم آباد میں عیدگاہ میدان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایم اے جناح روڈ پر جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب مالک مکان اور کرائے دار کے جھگڑے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :